ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ سے وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی عہدیدار ان کے وفد نے ملاقات کی

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ سے وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن میں صدر مرواعنتر،جنرل سیکرٹری جویریہ نذیرسمیت ردا سندھو،رباب چیمہ،شائستہ شیخ،کرن شہزادی،شہناز محمود،مریم نور ودیگر عہدیدار ان شامل تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت میں خواتین تیزی سے شمولیت اختیار کررہی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دینا قابل تحسین اقدام ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ خواتین کی فلاح وبہبود اور انہیں جائے ملازمت پر پرسکون ماحول کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور محکموں واداروں میں ڈے کیئر سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے ضلع میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹرڈ خواتین کو راشن کی فراہمی کے لئے جاری انتظامات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کی طرف سے بعض تجاویز کا خیر مقدم کیا اورایسوسی ایشن کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صدر وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن مروا عنترنے ڈپٹی کمشنر کی معاونت کا شکریہ اداکیا اور ایسوسی ایشن کے قیام کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔انہوں نے پروین شاکر کمپلیکس میں خواتین جرنلسٹس کو نمائندگی دینے کی بھی درخواست کی۔اس موقع پر سیکرٹری جویریہ نزیر اور ایسوسی ایشن کی دیگر ارکان نے بھی بعض تجاویز پیش اور مختلف مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں