فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ یہ واحد ادارہ ہے جو اپنے ملازموں کے ساتھ کھڑا ہے اور دوران سروس وفات پا جانے والے سٹاف ممبرز کے اہل خانہ کا بھر پور خیال رکھا جا رہا ہے۔ یہ بات آج انہوں نے چیمبر کے انتقال کر جانے والے کیشیئر ثناء اللہ کی بیوہ کو پندرہ لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک پیش کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں تاہم فیصل آباد چیمبر نے ایک مخلصانہ کوشش کی ہے تاکہ انتقال کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی جا سکے۔ انہوں نے چیمبر کیلئے ثناء اللہ کی خدمات کو سراہا اور مرحوم کی بیوہ سے کہا کہ اگر آئندہ انہیں کسی قسم کے مشورے کی ضرورت ہو تو وہ ہمہ وقت حاضر ہیں تاہم انہو ں نے کو تلقین کی کہ وہ اس رقم کو بہتر طور پر استعمال کریں تاکہ اس سے اُن کی مستقل آمدنی کا ذریعہ پیدا ہو سکے اور انہیں آئندہ کسی قسم کی محتاجی پیش نہ آئے۔ انہوں نے ثناء اللہ کے کیس کو پروسیس کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی سیکرٹری فنانس مسٹر بلال شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔