فیصل آباد۔ میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے چیف آفیسر یاسر علی شاہ کی کاوشیں رنگ لے آئی، میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے دفتر اور عملہ کے زیر استعمال رہنے والا ناقابل استعمال چالیس سالہ پرانا کباڑ کوڑیوں کے ریٹ پر فروخت ہونے والا کباڑ نیلامی کے ذریعے 70 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیا ، چالیس سال پرانا کباڑ میں روڈ رولر ، بیڈ فورڈ، ٹینکی ، جیپ ، اور ایک عدد سوزوکی کلٹس ماڈل 2002 بھی شامل تھی ، اس موقع پر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے چیف آفیسر یاسر علی شاہ نے سی این این اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے احاطے میں پڑا سالہا سال سے پڑا لاکھوں روپے مالیت کا کباڑ کا سامان دن بہ دن نشئیوں کیوجہ سے کباڑیوں کی نظر ہو رہا تھا جس پر میں نے اپنی خصوصی کاوش سے افسران بالا کو اس طرف متوجہ کروایا جس سے میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کو ہونے والے لاکھوں روپے کے نقصان سے بچا لیا گیا اور وہ کباڑ کا سامان جو روز بروز نشئیوں کی نظر ہو رہا تھا اور میں نے جب اس کی مارکیٹ ویلیو لگوائی وہ دس لاکھ روپے تک تھی جو انتہائی کم تھی آج جو کباڑ کا سامان 70 لاکھ میں بذریعہ نیلامی فروخت کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ تمام رقم کو سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا جائے گا، اس موقع پر شہر جڑانوالہ کے کاروباری افراد نے میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے چیف آفیسر یاسر علی شاہ کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج محنتی اور قابل چیف آفیسر کیوجہ سے میونسپل کمیٹی جڑانوالہ لاکھوں روپے کے نقصان سے محفوظ ہو گئی اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ خطیر رقم شہر جڑانوالہ کے مفاد عامہ کے کاموں میں استعمال ہو گی ۔