جڑانوالہ میں 16اگست کو ہونے والے سانحہ کے موقع پر تحصیل بھر میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے میں امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین اور قابل رشک تھا جنکو سنہری حروف سے لکھا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی آفس جڑانوالہ میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد کی طرف سے جاری کردہ تعریفی شیلڈ کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سرکل جڑانوالہ عابد حسین ظفر اورڈی ایس پی خالد محمود نے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 16اگست کو یہاں پولیس ناخوشگوار حالات کو کنٹرول میں الرٹ رہی وہاں ڈویژن امن کمیٹی نے بھی امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ امن کمیٹی کو ملک بھر میں خراج تحسین پیش کیا گیا
امن کمیٹی کے ذمہ داروں کی بھر پور شراکت کی وجہ سے شہری جانی نقصان سے محفوظ رہے انہوں نے مزید کہا کہ عید میلادالنبی کا موقع کے علاؤہ محرم الحرام کے ایام ہوں یادیگر مذہبی مسائل امن کمیٹی نے ہمیشہ مقامی پولیس انتظامیہ کیساتھ دائیں بازو کا کردار ادا کیا اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہی امید ہے کہ آئندہ بھی امن کمیٹی مزہبی سیاسی معاشی ملکی دیگر بگڑی ہوئی صورتحال کو قابو کرنے اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں مقامی پولیس انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہو گی تقریب کے آخر پر ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک عابد حسین ظفر نے ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ کے ہمراہ ممبران امن کمیٹی چوہدری حبیب اللّٰہ عطار ،میاں وقاص خالد ،مہر اسلم اور رانا ٹکےخان ایڈووکیٹ کے علاؤہ مسیحی برادری کے پاسٹر معشوق،مختار ،بلی گرام وغیرہ میں تعریفی شیلڈ تقسیم کی گئی اس موقع پر سیکورٹی انچارج حاجی رانا محمد عنصر ،سٹی سیکیورٹی آفیسر رانا عبدالوحید اور رانا انور اقبال سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے ۔