وزیر ثقافت و قومی ورثہ جمال شاہ نے خطاطی کی نمائش ’’مشق عشق‘‘ کی نقاب کشائی کی

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے جمعہ کو پی این سی اے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں خان بنگش کی خطاطی کی نمائش “مشق عشق” کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہمایوں خان بنگش، ایوب جمالی ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے اور آرٹ و کلچر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

جنرل بنگش انتہائی کم عرصے میں ایک انتہائی ماہر خطاط کے طور پر ابھرے، جنہوں نے نظم و ضبط، تخلیقی صلاحیتوں اور جذبے کی ہم آہنگی کو ظاہر کیا۔
اس نمائش نے ثقافتی منظر نامے پر جنرل بنگش کے نمایاں اثرات کو اجاگر کیا، جس کا تقریب کے دوران بخوبی اعتراف کیا گیا۔

قومی ورثہ اور ثقافت کے وزیر جمال شاہ نے جنرل ہمایوں خان بنگش کی شاندار فن پر ان کی نہ صرف تعریف کی بلکہ تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمال شاہ کا کہنا تھا کہ “وفاقی وزیر کا چارج سنبھالنے کے بعد، میں نے PNCA سے درخواست کی کہ وہ جنرل ہمایوں بنگش کی خطاطی کی خوبصورت پینٹنگز پر مشتمل ایک نمائش منعقد کرے۔ انہوں نے اس حوالے سے پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایوب جمالی کا بھی نمائش کے انعقاد پرشکریہ ادا کیا۔

یہ کیلیگرافی کی نمائش 20 جنوری 2024 تا 28 جنوری 2024 تک، روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں