پاکستان میں کیمیکل انڈسٹری میں خام مال تیار کرنے والا بڑا ادارہ، طفیل ملٹی کیم انڈسٹری نے اپنے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے SAP کے جدید ترین سافٹ وئیرز کو اپنے سسٹم میں شامل کر لیا ہے۔ SAP ایس 4 ہانا (S4HANA) ایک جدید ترین کلاؤڈ ٹیکنالوجی ہے جو تمام تر ڈیجیٹل ڈیٹا کو کلاؤڈ کے زریعے پروسیس کرتے ہوئے بہتر خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طفیل ملٹی کیم انڈسٹری (ٹی ایم سی) SAP S/4HANA کے نفاذ کے بعد تکنیکی طور پر جدید اور مستقبل کی پیش بندی کرنے والا ادارہ بن گیا ہے۔ اس عمل سے طفیل انڈسٹری کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ مستقبل میں توسیع اور جدت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ جس نے سسٹم انٹیگریٹر (SI) کے طور پر خدمات انجام دیں، نے اس منصوبے کے کامیاب عملدرآمد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر SAP کے پاکستان، عراق اور افغانستان کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے کہا کہ طفیل ملٹی کیم کی جانب سے SAP S/4HANA کا نفاذ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کا ابتدائی مرحلہ ہے۔ SAP S/4HANA کے نفاذ سے روزانہ کے امور کی انجام دہی میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ کاروباری اور مالی معاملات کے حوالے سے بروقت، وسیع اور درست معلومات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ طفیل ملٹی کیم کا شمار کیمیکل انڈسٹری کی صف اول کی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ طفیل ملٹی کیم مختلف گھریلو استعما ل کی اشیاء کو بنانے کے لیے خام مال تیار کرتا ہے جبکہ اس کے بڑھتے ہوئے صارفین میں بین الاقوامی برانڈز بھی شامل ہیں۔ اس کا دن بدن بڑھتا ہو برآمدی کاروبار طفیل ملٹی کیم کو SAP کے پورٹ فولیو میں ایک اہم اور بڑا ادارہ بناتا ہے۔
طفیل ملٹی کیم کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدیل شاہد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ طفیل ملٹی کیم کا SAP S/4HANA کو اپنانا آپریشل کار کردگی کو بہترین بنانے کے ہمارے عزم کو حاصل کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ SAP کے مختلف ماڈیولز پر مشتمل ہے، جن میں فنانس اینڈ کنٹرولنگ، سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن، سپلائی چین، پروڈکشن پلاننگ، پلانٹ مینٹیننس، کوالٹی اور ہیومن کیپٹل مینجمنٹ شامل ہیں۔ مزید برآں SAP Fiori ایپلی کیشن روز مرہ کے کاموں کو مکمل کرنے کے لیے ہمارے user-friendly خدمات فراہم کرنے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔
عدیل شاہد کا کہنا تھا کہ طفیل ملٹی کیم کی ضرورت ایک ERP سسٹم تھا، ایسا سسٹم جو آسانی سے منظم کیا جاسکے، جو بہترین خودکار نظا م پر مشتمل ہو اور ایسے حل فراہم کرے جو مستقبل میں ایکو سسٹم کے ساتھ ضم ہوسکے۔ SAP S/4HANA ان سب حوالوں سے ایک بہترین انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سلوشنز سے امید کی جاتی ہے کہ یہ کاروباری امور، کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنائیں گے جس کے نتیجے میں لاگت کی میں کمی اور آمدن میں اضافہ ہوگا۔
ٹی ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ ہم آئی ٹی پر مشتمل ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ SAP کے نفاذ سے بلارکاوٹ اور صارف دوست کاروباری آپریشنز کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ SAP کے ساتھ یہ اسٹریٹجک شراکت داری، خاص طور پر SAP S/4HANAکا نفاذ طفیل ملٹی کیم کے لیے نا صرف توسیع پذیری اور مضبوط کنٹرول کو یقینی بناتا ہے بلکہ مستقبل کے حوالے سے تیاری کے لیے سلوشنز فراہم کرتا ہے، جو کہ پوری صنعت کے مفاد میں ہے، اس سے پیداواری صلاحیت بھی بڑھے گی اور ترقی کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔