نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنما دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے جن میں توانائی، پورٹ آپریشن کے منصوبوں، فضلے کے پانی کی صفائی، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں تعاون شامل ہے۔