نیشنل لاء کالج راولپنڈی کے 52 رکنی وفد نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔
سینیٹ حکام نے وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنزبارے تفصیلی بریفنگ دی – وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
بعدازاں وفد نے سینیٹ ہال کا دورہ کیا اور سینیٹرمشتاق احمد، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ،سینیٹر سیمی ایزدی اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔