محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر،اسلام آباد اوربالائی،وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم مغربی بلوچستان، جیکب آباد اورفیصل آباد میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق ، سب سے زیادہ بارش بلو چستان میں قلات09،بارکھان 05، کوئٹہ(شیخ ماندا02)، دالبندین01، سندھ میں جیکب آباد 06اور پنجاب میں فیصل آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں