نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھال لیا

اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد وزارت پارلیمانی امور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری وزارت پارلیمانی امور اور دیگر حکام نے نگراں وفاقی وزیر سے ملاقات کی اور وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو وزارت پارلیمانی امور کا اضافی چارج سونپا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں