غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کی جوہری آبدوز سینٹ کام کی زیرنگرانی علاقے میں پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے حملوں کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال میں امریکا اس سے قبل دو جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیج چکا ہے۔
اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ پر زمینی ، فضائی اور سمندر سے مسلسل حملے کررہا ہے اور اب تک تقریبا 10 ہزار فلسطینی نے حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔