نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سندھ میں پڑھنے والے فلسطینی طلباء کیلئے بڑی مراعات کا اعلان کردیا۔
48 فلسطینی طلباء سندھ کی سرکاری انجنیئرنگ اور میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم ہیں، نگران وزیراعلیٰ نے فلسطینی طلباء کی ٹیوشن فیس، ہاسٹل فیس معاف کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے جامعات کو فلسطینی طلباء کیلئے اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔