اسلام آباد (سی این این اردو): انڈین ہائی کمیشن نے پاکستانی سپورٹس جرنلسٹس کو ورلڈ کپ کی کوریج کے لئے ویزہ جاری کردئیے ہیں ، جس کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے سپورٹس جرنلسٹس بھارت روانہ ہوئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، بھارت نے پاکستانی وزارت خارجہ کی مداخلت پر پاکستانی سپورٹس جرنلسٹس کو ورلڈ کرکٹ کپ کی کوریج کے لیے ویزہ جاری کیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمپنی کے سربراہ ذکا اشرف نے کزشتہ دونوں سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پاکستانی خارجہ سیکرٹری نے انڈین سیکرٹری خارجہ کو پاکستانی سپورٹس جرنلسٹس کو ویزہ جاری کرنے کا کہا تھا.
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی بھارتی حکومت کو پاکستانی سپورٹس جرنلسٹس کو ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے ویزہ جاری کرنے کے لئے لیٹر جاری کیا تھا.