نگراں وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

نیو یارک : نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ آج (جمعہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امکان ہے کہ نگراں وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت افغانستان کی صورتحال اور دہشت گردی کی لہر پر روشنی ڈالیں گے۔

نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز فورم سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) کا دوبارہ سر اٹھانا پاکستان اور دنیا کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ پوری دنیا اور باہمی طور پر سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ ہم افغان حکومت کے ساتھ براہ راست رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ معاشی خوشحالی کے لیے پاکستان کے پڑوس میں امن و استحکام بہت ضروری ہے۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام آئندہ چند ماہ میں نئی حکومت کا انتخاب کریں گے۔ عبوری حکومت کا مینڈیٹ آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے، مستحکم اور جمہوری پاکستان ہماری ترجیح ہے۔ حکومت میں پاکستانیوں کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں