بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ان دنوں کافی چرچاہے،جبکہ یہ فلم جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف فلمساز،ہدایتکار،پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر ارون کمار المعروف ایٹلی کی پہلی ہندی فلم بھی ہے۔
یاد رہے کہ ایٹلی کا تعلق دراصل تامل سینما سے ہے اور انہوں نے تلاپتھی وجے کے ساتھ کئی بلا ک بسٹر فلمیں کی ہیں جن میں تھری،مرشیل اور بیگل بھی شامل ہیں۔
لیکن ہندی سینما میں ان کی پہلی ہے فلم جوان کی کامیابی نے ان کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔باکس آفس پر شاہ رخ خان کی اس فلم کی بلند پرواز کے باعث گمان ہے کہ یہ بھی پانچ سو کروڑ کلب میں داخل ہو گی۔
فلم کے ہدایتکار ایٹلی نے انکشاف کیا کہ یہ فلم صرف شاہ رخ خان کی شخصیت کو سامنے رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کی ہمارے سامنے کوئی دوسری سوچ نہیں تھی،یہ ہم نے صرف شاہ رخ سر کے لئے بنائی ہے۔