اسلام آباد (سی این این اردو): امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی اور پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق امریکی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔
انہوں نے امریکہ کے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک-امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔