اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دینے والے افسران کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ مستعدی اور فرض شناسی سے ڈیوٹی انجام دینے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔
ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ محنت، جانفشانی اور دیانت داری سے کام کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ وہ مزید جذبے سے اپنے فرائض انجام دیں۔ دوسری جانب انہوں نے خبردار کیا کہ ناقض کارکردگی یا غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض پوری تندہی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے رہی ہے، اور ہر افسر اور جوان وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ایس ایس پی سیکیورٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر بہترین فرائض منصبی ادا کریں۔
“شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح اور اہم ترین ذمہ داری ہے” – ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک