وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نیکٹا کو دودہ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا

وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نیکٹا کو دودہ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، پوری قوم اس معاملے پر متحد ہے پورا معاشرہ پاکستان کو ایک مکمل پرامن ملک دیکھنا چاہتا ہے۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا آئی جی محمد طاہر رائے نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ پاکستان کی سکیورٹی صورتحال نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ نیکٹا کی تنظیمیں نو کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا پوری قوم اس معاملے پر متحد ہے پورا معاشرہ پاکستان کو ایک مکمل پرامن ملک دیکھنا چاہتا ہے: وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے درج ذیل اہم نکات پر بریفننگ کی اور متعلقہ محکمہ کو عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

1۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا قومی بیانیہ مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس بیانیہ کی وسیع پیمانے پر ترویج کی جائے گی۔
2۔ نیکٹا قابل عمل پالیسی اور حکمت عملی بنا کر تمام اداروں کو رہنمائی فراہم کرے گا ۔
3۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے لیے پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔وہ اور وفاقی حکومت اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان اداروں کی مکمل سرپرستی کریں گے ۔ان اداروں کو تمام وسائل اور اسباب مہیا کیے جائیں گے۔ قوم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے اور ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قومی بیانیہ پیغام پاکستان فتویٰ پر مبنی ہے اور تمام قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے ۔دہشت گردی اور انتہا پسندی چاہے مذہب کی بنیاد پر ہو چاہے قومیت کی بنیاد پر ہو۔ ریاست پاکستان ان کا خاتمہ کر کے عوام کو ایک پرامن ماحول مہیا کرے گی جس میں عوام ازادانہ طور پر اپنی زندگی گزار سکیں اور پاکستان کی ترقی اور تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی بیانیہ کی کاپیاں تمام تعلیمی اداروں میں فراہم کی جائیں گی تاکہ طلبہ کو اس سے آگاہی ہو.

دہشت گرد جماعتوں کے بیانیہ کو رد کیا جاتا ہے اس کی ترویج کو روکا جائے گا میڈیا میں اس کو جگہ نہیں دی جائے گی ۔

پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو کمزور نہیں کر سکتی مٹھی بھر دہشت گرد جماعتیں ہمارا عزم و حوصلہ کمزور نہیں کر سکتیں۔ ہم قربانیاں دے کر اس وطن پاک کی حفاظت کرتے رہیں گے ۔دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔ دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی پناہگاہوں کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں اور صوبائی پولیس کی مدد کی جائے گی دریائی علاقے کو پرامن بنایا جائے گا اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے نیکٹا کی کارکردگی کو سراہا اور اس کی تنظیم نو میں دلچسپی لی۔ انہوں نے کہا کہ نیکٹا حقائق کی بنیاد پر تجزیے کر کے انسداد دہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی پالیسیاں اور حکمت عملی مرتب کرے۔نیشنل ایکشن پلان کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ کمزوریوں کو دور کیا جائے۔ تمام صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے اس پر مکمل عملدرآمد کریں ۔ عملدرآمد کا جائزہ ہر ماہ وزیر داخلہ خود لیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں