اسلام آباد : آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں عدالت بنا دی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین افیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق صدر پاکستان کے ٹوئٹ کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ صدر پاکستان کا اس معاملے کو ممکنہ طور پر سپریم کورٹ کے جانے کا فیصلہ بھی سامنے آسکتا ہے۔