ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جس اہلکار کو عوام کو مارتے اور بدزبانی کرتے اور گالیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ اہلکار نفسیاتی بیماری کا شکار ہے جس کا علاج کروایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں موٹرسائیکل پر سوار پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو ایک یوٹیوبر کو تھپڑ مارتے دیکھا گیا۔ یوٹیوبر نے پولیس اہلکار کو روک کر اس سے کئی بار گاڑی کی نمبر پلیٹ نہ ہونے کے بارے میں سوال کیا تھا۔
جس پر پولیس اہلکار آپے سے باہر ہو گیا۔ اور اس نے یوٹیوبر کو گالیاں دیتے ہوئے اس پر مکے بازی کرتے ہوئے جائے وقوع پر جمع ہونے والے دوسرے لوگوں کو مغلظات بکنے کے ساتھ ساتھ بدتمیزی بھی کی تھی۔ اس موقع پر پولیس اہلکار کو مداخلت کی کوشش کرنے والے افراد کو بھی مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اہلکار نے یوٹیوبر کو دھکے دیے اور گھونسے مارے اور جب اس دوران یوٹیوبر نے پنجاب پولیس کے سربراہ کا ذکر کیا تو انہوں نے پنجاب پولیس کے سربراہ کو بھی گالی دے ڈالی تھی۔