پی ڈی ایم کو مردم شماری نوٹیفائی کرتے پتہ تھا حلقہ بندیاں ہوں گی،صادق سنجرانی چئیرمین سینیٹ

اسلام آباد (سی این این اردو): چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے پی ڈی ایم کو مردم شماری نوٹیفائی کرتے پتہ تھا حلقہ بندیاں ہوں گی، چئیرمین سینیٹ کا کہنا ہے سابق حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں متوقع صورتحال سے آگاہ تھیں۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یقین رکھیں الیکشن ہوں گے اور وقت پر ہوں گے، حلقہ بندیاں جیسے ہی مکمل ہوں گی الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے دے گا، قوم مطمئن رہے الیکشن کمیشن انتخابات بروقت کروائے گا۔

اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مسلح فوج کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی جبکہ چیئرمین سینیٹ نے مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا بلوچستان کی آواز بلوچستان کے سینیٹرز بخوبی اٹھا رہے ہیں اور نگران وزیراعظم سے بلوچستان کے عوام کو امید کی کرن نظر آئی ہے لیکن بلوچستان کی ترقی کے لیے بہت سارے وسائل کی ضرورت ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا گزشتہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے مردم شماری کو نوٹیفائی کیا، ان سب کا پتا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں