اسلام آباد (سی این این اردو) : پاکستان کی معروف سستی ترین ایئرلائن فلائی جناح نے نئی موبائل ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے جو مسافروں کو بے مثال سہولیات کے ساتھ بلا تعطل منفرد سفری تجربہ فراہم کرنے کے لے پیش کی جا رہی ہے –
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، نئی فلائی جناح موبائل ایپ کے ذریعے مسافر اب آسانی سے منتخب کردہ پروازوں کی بکنگ اور دیگرسہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے، جس سے سفری انتظامات کرنا پہلے سے بہت آسان ہوجائیں گے ۔ اس کا سہل استمال انٹرفیس صارفین کو پروازوں کے چناؤ کے ساتھ نشستوں اور کھانوں کے انتخاب کرنے جیسی اضافی خدمات فراہم کرے گا جسکا مطلب یہ ہے کہ ایپ مسافروں کے سفر کی منصوبہ بندی پرمکمل کنٹرول کو یقینی بنائے گی –
فلائی جناح موبائل ایپ کی اہم خصوصیات میں سے ایک مربوط چیک ان ہے جسکے استعمال سے مسافر ایئرپورٹ کاؤنٹرز پرلگی طویل قطاروں سے بچیں گے جس سے نہ صرف وقت کی بچت بلکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ موبائل ایپ مسافروں کو ڈیجیٹل بورڈنگ پاس فراہم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے، جو پرنٹ شدہ پاس کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے بورڈنگ کے عمل کو مزید آسان اور زیادہ مؤثر بناتی ہے۔
بکنگ اور چیک ان سہولیات کے علاوہ، نئی موبائل ایپ سے مسافر ایئر لائن کے وسیع لائلٹی پروگرام تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور باآسانی اپنےلائلٹی پوائنٹس کو ٹریک کرنے کےساتھ ساتھ انعامات بھی حاصل کرسکیں گے ۔ اس کے علاوہ، مسافر اپنی پرواز کی آمدورفت اور ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس ذاتی نوعیت کے تجربے سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ فلائی جناح صارفین کے اطمینان میں اضافہ کے لیے پرعزم ہے اور مسلسل آسان سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔
فلائی جناح ایپ اب iOS ، Andriod اور Huawei ڈیوائسز پر ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔ مسافر متعلقہ ایپ اسٹورز پر جاکر “فلائی جناح “تلاش کرکے اس تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔