اسلام آباد (سی این این اردو): نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بروز جمعہ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ، نگراں وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان میں تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور عوام سے عوام کے روابط میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
نگراں وزیر خارجہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کی۔ا