اسلام آباد (سی این این اردو):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین جنوب مغربی صوبہ یون آن کے شہر کنمنگ میں ہونے والی ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں جنوبی ایشیائی ممالک کو اپنی ترقی کے ثمرات شیئر کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کو سٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا ، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ایک دوسرے کی حمایت ، مشترکہ طور پر اوپن ریجنل ازم کی حمایت ، قریبی علاقائی تعاون قائم ، ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کا دفاع کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کواقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا کرتے ہوئے تجارتی سہولت کاری اور نظام کے معیارات کو مزید فروغ دینا چاہیے، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے ذریعے سرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھانااور عالمی پیداوار اور سپلائی چین کا قریبی تعلق ہونا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ علاقائی تعاون کے لیے مزید ہم آہنگ اور متنوع سماجی بنیاد کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ عوامی سطح پر وفود کے تبادلے، تعلقات کو مضبوط بنانے اور روایتی دوستی کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو دونوں فریقوں اور پوری دنیا کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے، ایشیا کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور ایک بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مل کر کام کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔