اسلام آباد (سی این این اردو):نگران پنجاب حکومت کوہاوسنگ سوسائٹیزکواین اوسی جاری کرنے سے روک دیاگیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اورصوبائی چیف سیکرٹری کوجاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیاہے ڈپٹی کمشنرزنجی سوسائٹیزکو این او سی دے رہے ہیں،ایسے این او سی کیاجرا میں کرپشن کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو این او سیز کے اجرا سے روکا جائے، ہاوسنگ سوسائٹیز کو این او سی دینا صرف منتخب حکومت کام ہے۔ای سی پی مراسلے کے مطابق اگرنگران حکومت این او سی دینا ضروری سمجھے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا سکتی ہے۔