فوکس واگن نےاپنی کھوئی ہوئی پوزیشن واپس حاصل کر لی

ویب ڈیسک(سی این این اردو)جرمن کار ساز ادارے فوکس واگن نے جرمنی میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے زیادہ فروخت کا اعزاز امریکی کار ساز ادارے ٹیسلا سے چھین لیا ہے۔

2023 کے پہلے سات ماہ کے دوران جرمنی میں فروخت ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں میں سے سب سے زیادہ تعداد جرمن کار ساز ادارے فوکس واگن کی رہی۔ امریکی کار ساز ادارے ٹیسلا کی بجلی سے چلنے والی گاڑیاں جرمنی میں فروخت کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہیں۔

الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے لیکن ان سات ماہ کے دوران پھر بھی فروخت ہونے والی نئی الیکٹرک گاڑیوں کی مجموعی تعداد پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت سے بہت زیادہ کم رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں