پاکستان-یورپی یونین کاروباری فورم کو وسعت دینے پر غور

پاکستان کی خارجہ پالیسی، سفارتی تعلقات اور عالمی تعاون کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ یورپی یونین کے پاکستان میں سربراہِ جیرون ویلمز نے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریش، سے اہم ملاقات کی۔اس ملاقات میں پاکستان-یورپی یونین کاروباری فورم 2026 کی تیاریوں اور پاکستان کی عالمی تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ پیش رفت پاکستان اور عالمی سیاست کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یورپی یونین پاکستان کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

ملاقات میں آئندہ ہونے والے پاکستان. ای یو کے لیے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ فورم 28 اور 29 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں سینکڑوں یورپی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور پاکستانی کاروباری نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فورم یورپی سرمایہ کاری کو پاکستان میں لانے اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا، جس میں پائیدار ٹیکسٹائل: گارمنٹس انڈسٹری میں سرکلر اکانومی ماڈلز کا فروغ۔گرین لاجسٹکس، موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ نیٹ ورک۔زرعی کاروبار، یورپی ٹیکنالوجی کے ذریعے فوڈ ویلیو چین کی جدید کاری شامل ہیں.

ملاقات کے دوران دونوں فریق کا بھی جائزہ لیا جس میں مختلف شعبے شامل ہیں:ترقیاتی امداد، ڈیجیٹل جدت، سیکیورٹی تعاون، تجارتی شراکت داری، گفتگو کے دوران GSP+ اسٹیٹس کو بھی خاص اہمیت دی گئی، جو پاکستان کی برآمدات کے لیے یورپی منڈی تک رسائی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

اس اسکیم کے تحت پاکستان کو یورپی یونین میں کئی مصنوعات پر زیرو یا کم ڈیوٹی کے ساتھ برآمدات کی سہولت ملتی ہے، جس سے خاص طور پر ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر کو فائدہ ہوا ہے۔

اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا عزم، ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں خاص طور پر دو شعبوں پر توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت ، قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے.یہ اقدامات پاکستان کو جدید، برآمدات پر مبنی معیشت کی جانب منتقل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں