اسلام آباد: نادرا کا کہنا ہے کہ بعض سرکاری دفاتر اور ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹو کاپی طلب کر رہے ہیں ان کا یہ طرزِ عمل مروجہ قانونی و ضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے.نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دئیے گئے.
ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے.ریگولیشن 9 اور 10 ڈیجیٹل شناختی اسناد کو قانونی حیثیت دیتے ہیں.یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں.شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت کم ہوتی ہے.
شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے.شناختی معلومات کے غلط استعمال کی روک تھام ہوتی ہے.تمام سرکاری محکمے، عوامی و مالیاتی ادارے، ٹیلی کام آپریٹرز ان احکامات کی پابندی یقینی بنائیں.شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں.