بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔
(سورۃ البقرہ، آیت 183)
میں دنیا بھر میں اپنے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو، اور بالخصوص حکومتِ پاکستان اور قومِ پاکستان کو، ماہِ مقدس رمضان کی بابرکت آمد پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ مقدس مہینہ روحانی غور و فکر، تزکیۂ نفس، ہمدردی اور یکجہتی کا ایک الٰہی موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ہمیں صبر، سخاوت اور اللہ تعالیٰ کی بندگی جیسے عظیم اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے۔
ہم بطور اُمتِ مسلمہ ایک اللہ وحدہٗ لا شریک پر ایمان، اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ، اپنی مقدس کتاب قرآنِ مجید اور اپنے قبلہ کی بنیاد پر متحد ہیں۔ یہ مقدس ستون ہمیں ایمان اور اخوت کے ایک ناقابلِ شکست رشتے میں پروئے رکھتے ہیں۔
ماہِ مبارک رمضان انہی مشترکہ رشتوں کا مظہر اور ہماری وحدت کی ایک مضبوط علامت ہے۔
اس بابرکت موقع پر میں عالمِ اسلام کی عزت، وقار، اتحاد اور سالمیت کے لیے دعا گو ہوں، اور برادر ملک پاکستان کے لیے امن، خوشحالی اور استحکام کی دعا کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات اور روزوں کو قبول فرمائے اور ہمیں اپنی بے پایاں رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔ آمین۔