پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیراہتمام PML(Q) AJK کی تنظیم سازی کے لئے میرپور میں آزاد کشمیر کےنامزد صدر چوہدری محمد شفیق کی آمد

نمائندہ سی این این اردو کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے آزاد کشمیر میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) آزاد کشمیر کے نامزد صدر چوہدری محمد شفیق کا میرپور پہنچےپر وہاں کی پارٹی قیادت اور کارکنان نے ان کا شاندار اور پروقار استقبال کیا۔ یہ پیش رفت آزاد کشمیر میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

میرپور آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیراہتمام آزاد کشمیر کی تنظیم سازی کے حوالے سے ایک اہم تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نامزد صدر آزاد کشمیر چوہدری محمد شفیق، اور ڈڈیال کی سیاسی اور سماجی معروف شخصیت خیام رمضان ، جبکہ لاہور سے سینئر صحافی و ایڈیٹر انچیف افتخار نتھی (نتھی نیوز) بھی میرپور پہنچے۔

تقریب دن دو بجے شاہ جی ریسٹورنٹ، نزد مسٹ یونیورسٹی میرپور میں منعقد ہوئی، جہاں مقامی قیادت، پارٹی عہدیداران، سماجی و سیاسی شخصیات، تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں ظہیر عباس، میڈم ثنا راجہ، چوہدری یاسر محمود، محمود صدیقی، راجہ فرخ الطاف، میڈم نبیلہ خان اور فاران صدیقی شامل تھے، جبکہ خواتین اور نوجوانوں کی بھرپور شرکت نے تقریب کو مزید مؤثر بنا دیا۔ اس کے علاوہ خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیراہتمام PML(Q) AJK کی تنظیم سازی کے لئے میرپور میں آزاد کشمیر کےنامزد صدر چوہدری محمد شفیق کی آمد

آزاد کشمیر نامزد صدر چوہدری محمد شفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر پنجاب چوہدری شافع حسین کے کشمیر سے متعلق وژن پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی آئندہ مرحلے میں نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مختلف سہولیات اور مواقع فراہم کرے گی، تاکہ وہ معاشی اور سماجی طور پر مستحکم ہو سکیں۔ ان کے مطابق، اوورسیز یوکے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی شیخ، پارٹی جنرل سیکرٹری طارق حسن اور انفارمیشن سیکرٹری مصطفیٰ ملک ان امور پر عملی کام کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) اور ماضی کی کارکردگی

چوہدری محمد شفیق نے ماضی کی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے دور میں متعدد عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے گئے، جن میں ریسکیو 1122 کا قیام، ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ٹریفک وارڈنز فورس، اور مختلف علاقوں میں ہسپتالوں کا قیام شامل ہے۔ ان منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کی گئیں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچا۔

اس تقریب کی اہم بات یہ تھی کی عام لوگ پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ نسرین ملک نے ملکر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمٰیں خوشی ہے کی ہمارا جو منشور ہے. مسلم لیگ (ق) بھی عورتوں اور نوجوانوں کے لیئے کام کرنے کا ارادہ رکتی ہے

تقریب کا مقصد

تقریب کا بنیادی مقصد پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا، سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کرنا اور نامزد صدر آزاد کشمیر چوہدری محمد شفیق کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ تقریب آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کی تنظیمی مضبوطی، سیاسی رابطوں اور عوامی سطح پر موجودگی کو وسعت دینے کی ایک اہم کڑی ہے، جو آئندہ سیاسی حکمتِ عملی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

پارٹی قیادت کے مطابق، آنے والے دنوں میں آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی تنظیمی اجلاس منعقد کیے جائیں گے، تاکہ پارٹی پیغام کو نچلی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں