پاکستان یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام واہ کینٹ میں سالانہ یوتھ فیسٹیول، طلبہ میں انعامات تقسیم

اسلام آباد: کینٹ میں نوجوانوں کی فلاح، تربیت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے زیر اہتمام سالانہ یوتھ فیسٹیول 2025–26 اور تقریبِ تقسیمِ انعامات سرکاری گیسٹ ہاؤس کے ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو تعمیری، تعلیمی اور اخلاقی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔

تقریب کی نظامت صدر فورم حافظ علی رضا اور جنرل سیکرٹری صاحبزادی تمکنت رؤف امیر نے کی۔ سیکرٹری اطلاعات راجا ارشد کیانی اور سیکرٹری ایجوکیشن انجینئر شہزادہ خرم خان بھی منتظمین میں شامل تھے۔

محفل کا آغاز قاری امین مجددی کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ قومی مقابلہ حسنِ نعت کے فاتح ارسلان اقبال کریمی نے نعتِ رسول ﷺ پیش کی۔ طلبہ نے ملی نغموں، لوک و علاقائی گیتوں اور رقص پر مبنی رنگا رنگ پرفارمنس پیش کیں جنہیں حاضرین نے بھرپور داد دی۔

مہمانانِ اعزاز اور خطابات

تقریب میں بابائے صحافت ٹیکسلا/واہ سید مشتاق حسین نقوی، ترجمان جی این آر سی ڈیوڈ پال، نزاکت علی مرزا سمیت نامور شخصیات نے شرکت کی۔

مہمانِ اعزاز راجا حبیب الرحمن (نائب امیر جماعت اسلامی واہ کینٹ) نے نوجوانوں کو قوم کا اصل ہتھیار قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انعامات اور ٹرافیاں

مہمانانِ اعزاز میں محمد شفیق (نامزد صدر آزاد کشمیر)،سینئر عابد صدیق چوہدری جنہوں نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے
تقریب کے صدر ڈاکٹر شاہد نواز ملک، نائب صدر کنٹونمنٹ بورڈ واہ ملک ارشد اور محمد صدیق انظر نے فاتح اداروں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

گولڈن ٹرافی: ایف جی گرلز ہائی اسکول نمبر 1
سلور ٹرافی: کوالٹی اسکول فار گرلز
تیسری ٹرافی: ایف جی پبلک بوائز ہائی اسکول نمبر 1

سینٹ پال ہائی اسکول واہ کینٹ کے طلبہ کو اردو تقریر اور بہترین انگریزی نظامت پر ٹرافیاں دی گئیں، جبکہ اسکول کو تعلیمی و فلاحی خدمات پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

خصوصی ایوارڈز

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ (شعبہ طب): ڈاکٹر شاہد نواز ملک

طلبہ کی تربیت و موٹیویشن: ڈاکٹر عتیق رضا

صحافت میں خدمات: محمد صدیق انظر، عابدصدیق چوہدری

اس کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو لوحِ اعزاز اور شیلڈز دی گئیں۔

عابدصدیق چوہدری نے کہا ، ایسے یوتھ فیسٹیولز نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں، تعلیمی مقابلوں اور سماجی شعور کی طرف مائل کرتے ہیں، جو پاکستان کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ اقدامات Pakistan latest updates میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔

مقررین اور مہمانوں نے پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کو شاندار اور منظم تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں