لیبیا کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی جنرل ہیڈکوارٹرز پاکستان آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

اسلام آباد: لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر نے وزیرِاعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حماد کے ہمراہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پاکستان میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال، عالمی و علاقائی سلامتی کے امور اور پیشہ ورانہ عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، امن و استحکام کے فروغ اور ادارہ جاتی ترقی میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عسکری روابط اور باہمی تعاون نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ملاقات کو پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی اور سفارتی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں