2025 پاکستان کے لیے استحکام، کامیابیوں اور قومی وقار کی بحالی کا سال ثابت ہوا، مسلم لیگ (ق) اوورسیز یوکے

لندن، یوکے (انٹرنیشنل نیوز رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) اوورسیز یوکے کے سینئر رہنما اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شوکت علی شیخ اور صدر برمنگھم محمد شفیق نے کہا ہے کہ سال 2025 پاکستان کے لیے کامیابیوں، دفاعی استحکام اور قومی وقار کی بحالی کا سال ثابت ہوا۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ 2025 کے دوران جہاں آپریشن بنیان المرصوص جیسی کامیاب عسکری حکمت عملی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، وہیں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر لمحہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2025 ہر اعتبار سے پاکستان کے لیے یادگار ثابت ہوا، جس میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور اعلیٰ عسکری صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے ایسے نمایاں کارنامے سرانجام دیے جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا۔

مسلم لیگ (ق) اوورسیز یوکے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے بین الاقوامی میڈیا، معروف اخبارات اور عالمی عسکری ماہرین نے فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت، جرات اور اسٹریٹجک وژن کی کھل کر تعریف کی، جبکہ 2025 کے دوران وہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ زیرِ بحث رہنے والی عسکری قیادت میں شامل رہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی عوام نے بھی اپنے فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور سال 2025 کا اختتام اس اطمینان کے ساتھ ہوا کہ پاکستان اور پاک فوج ایک مضبوط، پیشہ ور اور باصلاحیت قیادت کے تحت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دفاعی اعتبار سے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور محفوظ ہے، اور یہ سب چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی مؤثر اور مدبر قیادت کا نتیجہ ہے۔

آخر میں ڈاکٹر شوکت علی شیخ اور محمد شفیق نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں