کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات: پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں ہے، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

کوئٹہ : (سی این این ردو) -نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابق ٹویٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات قریب آ چکے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور تیاری کے ساتھ عوام کے درمیان موجود ہے

ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اس بار کوئٹہ کا میئر پاکستان پیپلز پارٹی دے گی اور وہ ایک سچا جیالہ ہوگا، جو قائدِ عوام اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوامی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں عوامی خدمت اور شہر کی ترقی کو فروغ دے گا۔

رئیسانی نے مزید کہا کہ پارٹی شہر کے مسائل کے حل، بہتر بلدیاتی نظام اور عوامی فلاح کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کر چکی ہے، اور انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں