طلبہ تنظیموں کی بحالی نوجوان نسل کے اعتماد میں اضافہ کرے گی — سیمینار میں مقررین کا اتفاق

واہ کینٹ : پاکستان یوتھ لیگ والنٹیئر فورم کے تحت یومِ اقبال کے سلسلے میں “فکرِ اقبال اور نوجوان قیادت” کے موضوع پر ایک باوقار سیمینار منعقد ہوا، جس میں مقررین نے نوجوان نسل کے مسائل اور ان کے حل کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔
تقریب کے منتظمین میں صدر حافظ علی رضا اور جنرل سیکرٹری صاحب زادی تمکنت رؤف امیر شامل تھے، جبکہ چیئرپرسن عفت رؤف نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ محفل کا آغاز قاری محمد امین مجددی کی تلاوت اور شاہد الرحمن صابری کی نعت سے ہوا۔

سیمینار کی صدارت ملک آصف محمود نے کی اور مہمان خصوصی معروف ماہرِ تعلیم اور تاجر نعیم اشرف تھے۔ دیگر مقررین میں سیدہ فائزہ، خمیصو خان، راجا اعجاز گوہر، محمد علی قریشی ایڈووکیٹ، یاسمین اختر، ملک شاہد اعوان، رفاقت اعوان، سہیل احمد، ملک سجاد حسین ایڈووکیٹ، سید گفتار حسین شاہ ایڈووکیٹ اور کرنل (ر) فرخ محمود ملک شامل تھے۔

مقررین نے نوجوانوں سے متعلق بڑھتے ہوئے سماجی اور معاشرتی چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا اور متعدد تجاویز پیش کیں، جن میں شامل ہیں:

15 سال سے کم عمر بچوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی

صحت مند سرگرمیوں اور فلاحی تقریبات میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت

اہم عہدوں پر نوجوان قیادت کو آگے لانا

مایوسی کے خاتمے اور انسانی زندگی کے تحفظ کے لیے متبادل تدابیر

اور سب سے اہم تجویز: طلبہ تنظیموں کی بحالی

مقررین نے کہا کہ طلبہ یونینز کی بحالی نوجوانوں کے اعتماد، تربیت اور جمہوری شعور کو مضبوط کرے گی۔
سیمینار میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے علیحدہ وزارت کا قیام ناگزیر ہے اور اس حوالے سے فوری اور خصوصی توجہ دی جائے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں