لوک میلہ 2025 میں “نی ہاؤ! چائنا” کی شاندار نمائش

اسلام آباد، 7 نومبر 2025 — پاکستان کے سالانہ ثقافتی میلے، لوک ورثہ فیسٹیول (لوک میلہ)، جس کی چالیس سال سے زائد تاریخ ہے، آج دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت، جناب اورنگزیب خان کھچی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس سال پہلی بار چائنا کلچرل سنٹر کو میلے میں مدعو کیا گیا، جس نے “2025 چائنا کلچر اینڈ ٹورازم ویک” کا آغاز کیا۔ چائنا پویلین میں فوربڈن سٹی کے دروازے اور چین کی عظیم دیوار کے شاندار ماڈلز کی نمائش نے چینی ثقافت کی نمایاں بصری شناخت پیش کی اور دیکھنے والوں کے لیے ایک مقبول فوٹو اسپاٹ بن گیا۔

پویلین کے چار اہم حصے تھے، ثقافتی سیاحت کی تصویری نمائش،سمارٹ ٹورازم پروڈکٹس کی نمائش، VR تجرباتی زون، غیر مادی ثقافتی ورثہ شوکیس

یہ نمائش چینی قدرتی مناظر اور ثقافتی ورثے کی بھرپور جھلک پیش کرتی ہے اور پاکستانی عوام میں چین کے مثبت تاثر کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی۔

علاوہ ازیں، پویلین میں “چینی تاریخ اور ثقافت کوئز” کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے سوالات کے درست جواب دے کر لوگو اسٹیکرز اور ڈاک ٹکٹ حاصل کیے اور VR تجربات سے لطف اندوز ہوئے۔ زیڈ ٹی ای کارپوریشن نے شیشے کے بغیر تھری ڈی عینک کے ذریعے ثقافت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو مزید قابلِ دید بنایا۔

پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے کلچرل قونصلر اور چائنا کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر، مسٹر چھن پھنگ، نے وزیر اورنگزیب اور دیگر سفارت خانوں کے نمائندوں کو پویلین کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

یہ لوک میلہ دس دن تک جاری رہے گا اور اس میں تقریباً 100,000 سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس میں چین کے علاوہ ازبکستان اور ویتنام کے سفارت خانوں نے بھی حصہ لیا، جس سے ثقافتوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کا عملی مظاہرہ ہوا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں