ایف آئی اے لاہور زون میں افسران کے لیے ریفریشر ٹریننگ کورس

لاہور، 25 ستمبر 2025ء — ایف آئی اے لاہور زون کے اینٹی کرپشن سرکل کے افسران کے لیے ایک خصوصی ریفریشر ٹریننگ کورس منعقد کیا گیا۔ اس تربیتی کورس کا مقصد افسران کو کیس فائلز، چالانز اور قانونی کارروائی کے دوران سامنے آنے والی خامیوں سے آگاہ کرنا اور ان کے بروقت ازالے کے لیے عملی رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق، کورس کے دوران ماہرین قانون اور انسداد بدعنوانی کے سینیئر افسران نے لیکچرز دیے اور عملی مثالوں کے ذریعے افسران کو قانونی نکات پر بریف کیا۔ تربیتی سیشن میں افسران کو تفتیش کے جدید طریقہ کار، شواہد کے درست اندراج اور عدالتوں میں مقدمات کی مؤثر پیروی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اس طرح کے ریفریشر کورسز نہ صرف تفتیش کے معیار کو بہتر بناتے ہیں بلکہ انسداد بدعنوانی کی مہم کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ مستقبل میں اس نوعیت کے مزید تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں