اخبارات قومی شعور کی آبیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہےہیں یومِ مطالعۂ اخبارات پر;صدر مملکت کاپیغام

اسلام آباد :تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم اخبار بینی پر اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ اخبارات قومی شعور کی آبیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں
باشعور شہری ہی جمہوریت کی اصل بنیاد ہیں اخبارات نے ہمیشہ عوام کو باخبر رکھا اور ناانصافیوں کو بے نقاب کیا سوشل میڈیا کے دور میں ذمہ دارانہ صحافت کی اقدار مزید قیمتی ہو گئی ہیں
اخبارات محض خبر نہیں، گہرائی اور تناظر بھی فراہم کرتے ہیں
دنیا بھر کے بہترین اخبارات نے چیلنجز کے باوجود ترقی کی
ہمارے اخبارات بھی عوام کے اعتماد اور وفاداری پر ترقی کر سکتے ہیں نوجوان نسل کو اخبارات پڑھنے کی عادت اپنانی چاہیے تعلیمی ادارے طلبہ میں اخبارات کے مطالعے کو فروغ دیں
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے صحافتی آزادی جمہوریت کے لیے ناگزیر ہے لیکن اسے توازن اور انصاف کے ساتھ بروئے کار لانا چاہیے اخبارات کا بڑھتا ہوا مطالعہ ایک زیادہ باشعور اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں