کاشغر چین : تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری چین دس روزہ دورے پر ہیں اسی دوران انھوں نے مسلم اکثریتی علاقے کاشغر کی تاریخی عید گاہ مسجد کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال کاشغر کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاو ننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا
انھیں انتظامیہ کی جانب سے مسجد کی تاریخ اور ثقافتی ورثے پر بریفنگ دی گئی صدر نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفرا بھی ہمراہ تھے