عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت کھیلوں کے میدان میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔منگل کے روز انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹیڈیز کے زیر اہتمام رابعہ اختر کی تحریر کردہ کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، 4 روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی، پاکستان کے بھرپور جواب پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کیلئے ہمیشہ اپنا مؤثر کردار ادا کیا، مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرت ناک شکست ہوئی، بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہوچکی ہے، پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے۔بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا، پاکستان پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے،

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے اس اشاعت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 کی عسکری جھڑپ کو سمجھنے کے لیے ایک نہایت اہم حوالہ ہے۔’میں آئی آر ایس، سی ایس ایس پی آر اور تمام معزز مصنفین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس قدر بروقت اور گہرا تحقیقی کام پیش کیا۔ ’اسٹریٹجک ریكننگ‘ صرف ایک علمی کاوش نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کی حالیہ تاریخ کے ایک نہایت خطرناک بحران پر ایک لازمی عکاسی ہے،‘‘

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں