سروائیکل کینسر کے خاتمے کے لیے 12 روزہ ویکسینیشن مہم کا افتتاح کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے آج 12 روزہ انسدادِ سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور اس کا دائرہ کار پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر تک وسیع کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے مہم کے افتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے بھرپور اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔9 سے 14 سال کی بچیوں کے لیے یہ ویکسینیشن مہم اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔”

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں اور بہنوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔مصطفی کمال نے کہا بدقسمتی سے سروائیکل کینسر ویکسین کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ والدین کسی منفی یا بے بنیاد پراپیگنڈا کا شکار نہ ہوں اور 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ضرور ویکسین لگوائیں۔”

ہمیں اپنی بیٹیوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ تمام ماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی صحت اور زندگی کو فوقیت دیں۔ہمارا کام آگاہی دینا ہے، اور ہم اپنی ذمے داری بخوبی نبھا رہے ہیں۔”پاکستان میں ہر سال تقریباً 5 ہزار خواتین سروائیکل کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں، جن میں سے 3 ہزار سے زائد اپنی جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کا حل صرف بروقت ویکسینیشن میں ہے۔”

وفاقی وزیر صحت نے صحتِ عامہ کے دیگر چیلنجز کا بھی ذکر کرتا ہوے کہا پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں پولیو تاحال ختم نہیں ہوا۔ سالانہ 64 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیتے ہیں، جو ایک خطرناک رجحان ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں