شانگلہ  یونین کونسل پیرخانہ میں عوام نے ٹیلی نار کمپنی کی ناقص انٹرنیٹ اور سگنل سروسز کے خلاف شدید احتجاج کیا

شانگلہ یونین کونسل پیرخانہ میں عوام نے ٹیلی نار کمپنی کی ناقص انٹرنیٹ اور سگنل سروسز کے خلاف شدید احتجاج کیا

شانگلہ یونین کونسل پیرخانہ میں عوام نے ٹیلی نار کمپنی کی ناقص انٹرنیٹ اور سگنل سروسز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور ٹیلی نار کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر یوتھ آف کانا کے رکن وحیداللہ قرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرخانہ کے عوام بھی وہی ادائیگیاں کرتے ہیں جو ملک کے دیگر علاقوں میں لوگ کرتے ہیں لیکن یہاں ایک کال کرنے کے لئے بھی پہاڑوں اور اونچی جگہوں پر جانا پڑتا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہا کسٹمرز کئیر سروس اور مقامی منیجمنٹ کو شکایات درج کرائی گئیں لیکن مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا جس سے صارفین کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ یوتھ آف کانا کے رہنماؤں اعجاز احمد، رحمان اللہ، ریاض، حضرت علی، رشاد، صلاح الدین اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر معیاری سروس فراہم نہیں کی جا سکتی تو کمپنی اپنے ٹاورز یہاں سے ہٹا لے تاکہ کسی دوسرے سروس پرووائڈر کو موقع دیا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات یہی رہے تو مقامی ریٹیلرز سے ٹیلی نار کے ساتھ کاروبار ختم کرنے اور عوام کو احتجاجاً اپنے سم کارڈز بند کرنے کی اپیل کی جائے گی۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ کمپنی کو فوری طور پر سروسز بہتر بنانے اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں بصورت دیگر علاقے کے لوگ اپنے مفاد کے لئے کسی دوسرے نٹ ورک پر منتقل ہونے کیلئے مجبور ہوں گے ۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں