راولپنڈی:13 سالہ لڑکے کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے 3 بار موت کی سزا سنا دی،مجرم کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی،
مجرم عرفان عظیم کو قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی، مجرم کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کو اغوا کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم نےچھری کے وار سے قتل کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مارچ 2023 تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔سنگین مقدمہ میں مجرم کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو سراہا۔