اسلام آباد – ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، رِفعت مختار نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، جمیل احمد سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی منی اور ویلیو ٹرانسفر سروسز (MVTS)، بالخصوص حوالہ / ہنڈی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے ، ملاقات کے دوران دونوں اداروں نے منی لانڈرنگ، غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں اور قومی معیشت کو درپیش خطرات کے تناظر میں معلومات کے تبادلے اور نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے زور دیا کہ ملک سے غیر قانونی سرمائے کی منتقلی نہ صرف مالیاتی نظام کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ ریاستی سلامتی سے بھی جڑا مسئلہ ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مرکزی بینک کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ حوالہ، ہنڈی اور غیر قانونی منی ٹرانسفر نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔