ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی اور ناقابل قبول ہیں، وزیر دفاع پاکستان کا اظہار مذمت

بیجنگ / اسلام آباد – ارنا:چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر دفاع کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے ایران پر اسرائیل کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی حملوں کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں جاری غیر اعلانیہ اور اشتعال انگیز فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف حالیہ حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ہم آہنگی ضروری ہے۔

انہوں نے پرامن بات چیت، ثالثی، اور سفارتی اقدامات کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں