تہران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک ایرانی وفد نے عمان کا دورہ کیا ہے۔ الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں عراقچی نے واضح کیا:
“میں کسی بھی وفد کی قیادت کرتے ہوئے مسقط نہیں گیا، یہ خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔”
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں ایران سے متعلق خفیہ سفارتی رابطوں اور پس پردہ مذاکرات کی قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ان افواہوں کو غلط اور گمراہ کن قرار دے چکے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی باضابطہ سفارتی سرگرمی یا ملاقات ہوتی ہے تو اس کا اعلان باقاعدہ ذرائع سے کیا جائے گا۔