Jordanian and Iranian foreign ministers hold a phone call to discuss Zionist aggression

اردن اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، صیہونی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

ایران پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے پر اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے جمعہ کی سہ پہر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

مکالمے کے دوران ایمن الصفدی نے ایران پر حملوں کو اقوام متحدہ کے رکن ملک کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی پامالی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردن کی جانب سے اس واضح مؤقف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صیہونی حکومت کی اس غیر قانونی اور بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، عوام اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں