وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شدید گرمی پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی ہدایات پر سینئر پولیس افسران کو شہر بھر کا دورہ کر پولیس عملہ کو ٹھنڈے مشروبات پیش کیۓ۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔سینئر پولیس افسران نے شہر کے مختلف ناکہ جات پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کی محنت و لگن کو سراہا۔اورجوانوں کے حوصلے بڑھانے کے لئے انہیں ٹھنڈے مشروبات فراہم کئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر فیلڈ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے اور انہیں تازہ دم رکھنے کے لئے مشروبات فراہم کئے جا رہے ہیں۔
شدید گرمی میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے یہ پولیس افسران و جوان ہمارے ہیرو ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان اپنی ذاتی تکالیف کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں ۔اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کے عزم کی راہ میں موسم کی سختیاں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔شدید گرمی، دھوپ اور دیگر موسمی حالات پولیس افسران کے عزم و ہمت کو کم نہیں کر سکتے۔