صدر واہ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل سید سجاد جام شہادت نوش کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہید کانسٹیبل تھانہ صدر واہ کے ایس ایچ او آفتاب شاہ کے چھوٹے بھائی تھے۔
مقابلے کے دوران ایک انتہائی مطلوب ڈاکو مارا گیا، جو متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔
واقعے کے بعد پولیس کے سینئر افسران کی نگرانی میں سرچ آپریشن اور ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ٹیمیں علاقے میں سرگرم عمل ہیں۔