وزیر مملکت برائے ریلوے اور وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے معروف صحافی اور اینکر پرسن فریحہ ادریس کی والدہ محترمہ نگہت ادریس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بلال اظہر کیانی نے مرحومہ کے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ نگہت ادریس ایک باوقار اور باصلاحیت خاتون تھیں، جن کی تربیت کا عکس فریحہ ادریس کی شخصیت میں واضح طور پر جھلکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں فریحہ ادریس اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔